لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حکومتی پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی حکومت کو قانون سازی کی ہدایت کردی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پٹیشن بحال کر دی
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ انٹرنیت کی سست روی کا معاملہ دیکھنا پڑے گا، یہ قومی معاملہ ہے اس کو حل ہونا چاہئیے، اس معاملے کو قانونی پشت پناہی حاصل ہونی چاہئیے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیٹ میں بہتری لانے سے حکومت کو ہی فائدہ ہوگا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ دنیا میں نئی نئی ایپس آ رہی ہیں جس سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سماعت کی، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر حکومتی پابندی آئین سے متصادم ہے۔
آئین کے تحت حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق پرقدغن نہیں لگا سکتی، عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ سوشل میڈیا پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دے۔

