وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی کو ٹالا، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
سہیل آفریدی کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگرد حملے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اسپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، سہیل آفریدی
انہوں نے مزید کہا کہ قیامِ امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں گے، خیبر پختونخوا حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
