ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں 23 نومبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فورسزکو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔
فوج اور سول آرمڈ فورسز کے جوان 22 سے 24 نومبرتک انتخابی عمل کے دورانفرائض سرانجام دیں گے۔
فیصل آباد ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنااللہ کونوٹس
الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے مؤثراورغیرجانبدارانتظامات کیلئے پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکے مجازافسران کو خصوصی مجسٹریٹی اختیارات بھی دے دیئے ہیں، جس کا مقصد پولنگ اسٹیشنز پرنظم و ضبط برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی صورت میں فوری کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی سے ووٹرزکو پُرامن اورمحفوظ ماحول فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں میں مزید مضبوطی آئی ہے۔
