لاہور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنااللہ اور رانا احمد شہریار پر جرمانہ عائد کردیا۔
مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثنااللہ اورانکے داماد پر پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پی پی 116 فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کو باضابطہ طور پرنوٹس جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ کوکل وضاحت پیش کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے کی تفصیل سنی جا سکے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ نے20 نومبرکوحلقہ پی پی 116 میں ضمنی الیکشن کے امیدواررانا شہریار کے انتخابی جلسے میں شرکت کی جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، طلال چوہدری پر 50 ہزار روپے جرمانہ
ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی حکومتی عہدے دار، وزیر یا پارلیمنٹ کا رکن انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا اورنہ ہی جلسوں میں شرکت کرسکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہے اورہرقسم کی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کی جا رہی ہے۔
