آئین کے آرٹیکل 175 اے کی کلاز 2 کے تحت ممبر کی تعیناتی، سپریم کورٹ کی جانب سے نام طلب کیے جانے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
اسلام آباد، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کے ممبر کے لیے سروپ اعجاز کا نام تجویز کرتے ہوئے باضابطہ طور پرسپریم کورٹ کو بھجوا دیا ہے۔
یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کی کلاز 2 کے تحت کی جائے گی، جس کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی نمائندے کی شمولیت آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہے۔
حکومت نے اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض کردیا
سپریم کورٹ کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی سے جوڈیشل کمیشن کے ممبر کیلئے نام طلب کیا گیا تھا، جس کے جواب میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سروپ اعجازکا نام بھجوانے کا فیصلہ کیا۔
سیکریٹریٹ کی طرف سے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو باضابطہ جوابی مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں نامزدگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
