کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 20 اور 21 نومبر کو بجلی کی طویل بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
کیسکو کے مطابق مختلف گرڈ اسٹیشنز پر ترقیاتی اور مرمتی کام کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی مقررہ اوقات میں معطل رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق کوئٹہ شہر کے جناح ٹاؤن، بروری روڈ اور جی او آر کالونی فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح شیخ ماندہ گرڈ کے جبل نور، داریم، ویسٹرن بائی پاس اور خروٹ آباد جبکہ زرغون گرڈ کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈرز پر 10:30 سے 2:30 تک بجلی معطل ہوگی۔
انڈسٹریل گرڈ کے سریاب مل، شاہنواز، شموزئی، میاں غنڈی اور دیگر فیڈرز پر 11 بجے سے 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ گلستان اور قلعہ عبداللہ گرڈز پر بھی اسی نوعیت کے مرمتی کام کے باعث 10 بجے سے 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
20 اور 21 نومبر کو سریاب گرڈ کے نیو و اولڈ جان محمد روڈ، مری آباد، کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز پر بھی 10 سے 2 بجے بجلی بند رہے گی۔
کیسکو کا کہنا ہے کہ 21 نومبر کو مری آباد گرڈ کے سید آباد فیڈر، اور شیخ ماندہ گرڈ کے ائیرپورٹ روڈ، تکتو، دوستین اور چشمہ فیڈرز پر 10:30 تا 2:30 بجلی معطل رہے گی۔ بارکھان اور کوہلو گرڈز میں بھی 21 نومبر کو صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی، جبکہ صحبت پور گرڈ سے بجلی 10 سے 2 بجے معطل کی جائے گی۔
کیسکو کے مطابق یہ بندش سسٹم اپ گریڈیشن اور مرمتی کاموں کی تکمیل کے لیے ضروری ہے تاکہ آئندہ صارفین کو زیادہ بہتر اور مستحکم بجلی فراہم کی جا سکے۔

