خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں سیکیورٹی اہلکاروں نے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی ہلاک ہو گئے۔
دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لکی مروت میں کیا گیا۔ جس میں 2 خارجی ہلاک ہوئے۔ جبکہ ضلع ٹانک میں کیے گئے آپریشن کے دوران ایک خارجی ہلاک ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دیگر بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہے۔ فورسز اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس کی تصدیق امریکی رپورٹ میں بھی کی گئی، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ اور معاونت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔
