متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے ریڈ اور ییلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ اقدام یو اے ای میں شدید ترین دھند کے باعث کیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ حکام نے کہا کہ دھند مزید گہری ہونے کا امکان ہے، شہری احتیاط کریں۔
دبئی پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
ابو ظہبی میں شدید دھند کی وجہ سے کئی سڑکوں پر گاڑیوں کے لئے حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ دبئی اور ابو ظہبی میں شدید موسمی صورتحال کی وجہ سے شاہراہوں پر حد رفتار سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سے کشیدہ تعلقات، افغانستان کے وزیر تجارت بھارت پہنچ گئے
سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا ہر صورت لازمی ہوتا ہے، اماراتی حکام نے ڈرائیورز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ہو گا۔
