وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، خبریں غلط ہیں ، پیپلز پارٹی

peoples party

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آ گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے مگر پیپلز پارٹی کا فیصلہ نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو جلد ہٹایا جا رہا ہے،دوستین ڈومکی کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پوری محنت کیساتھ صوبے کی خدمت کر رہے ہیں، تبدیلی سے متعلق خبریں پھیلانے کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا ہے، بلوچستان میں کئی جماعتوں کا اتحاد ہے، بلوچستان میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔

دریں اثنا صوبائی صدر پیپلز پارٹی بلوچستان سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے بھی کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

این اے 96 جڑانوالہ ضمنی انتخابات:پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں سیاسی استحکام اور عوامی خدمت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے ، پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی تنظیمی سطح پر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp