لندن: برطانیہ میں گزشتہ سال ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2024 کے دوران برطانیہ میں ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہوئیں۔ جو روزانہ اوسطاً 320 بنتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی چوری میں اضافے کی بنیادی وجہ جدید کی لیس(بغیر چابی) انٹری ٹیکنالوجی ہے۔
برطانیہ میں چور اب الیکٹرانک آلات استعمال کر کے گاڑی کی چابی کے سگنل کو پکڑ لیتے ہیں۔ اور چند منٹوں میں ہی نئی گاڑیاں چوری کر لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائن کو 4 ہزار کروڑ کو نقصان
واضح رہے کہ برطانیہ میں ایک نئے قانون کے تحت ایسے آلات کا قبضہ یا انہیں شیئر کرنا جرم قرار دیا گیا ہے۔ اور اس پر 5 سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
