لاہور، سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقبال سنگھیڑا کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزام پر کیس زیر سماعت ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، 13 نومبرکواقبال سنگھیڑا کو لاہور سے راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا، جہاں چکری موٹروے ریسٹ ایریا سے ملزم ڈرامائی انداز میں فرار ہو گیا تھا۔
غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
اس واقعے کے بعد اقبال سنگھیڑا کے خلاف تھانہ چکری میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کو نامزد کیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس نے فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے سرچ آپریشن کے بعد اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔
گرفتاری کے بعد ملزم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ عدالتی کارروائی بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔
پولیس اوراینٹی کرپشن حکام نے کہا ہے کہ اقبال سنگھیڑا کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف اقدامات میں کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہے اورفرار کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

