بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا۔
مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز میرپور میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔
انہوں نے 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا، ان کے پاس لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی ہے جو ابھی تک قائم ہے۔
یونس خان کرکٹ ہی نہیں گائیکی کے بھی استاد نکلے، ویڈیو وائرل
میر پور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے، بنگلا دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
