گاڑیوں کی خریداری: بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراءمیں اضافہ

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

مقامی بینکوں کی جانب سے اکتوبر2025کے دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کے اجراءمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2025کے اختتام پر گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراءکاحجم 315ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 33.7فیصدزیادہ ہے۔

اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری

گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پرگاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 236ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراءمیں ماہانہ بنیادوں پر3.5فیصدکی نموہوئی ہے۔

لندن میں کنجیسچن چارج میں 20 فیصد اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں کو بھی ادائیگی کی پابندی

ستمبرکے اختتام پرگاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراءکاحجم 305ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھاجواکتوبرمیں بڑھ کر315ارب روپے ہوگیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp