ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزاداہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

shahzeb khanzada

نجی نیوز چینل کے پروگرام میزبان شاہ زیب خانزادہ کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ شاپنگ مال میں ہراساں کئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں اس شخص کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جو بھی حقائق پیش کیے، ان پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں اور انہوں نے اس شخص کے لگائے گئے الزامات پر ردعمل دینے کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے کا الزام،اسلام آباد میں صحافی خالد جمیل زیر حراست

ویڈیو میں الزامات کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے خانزادہ کے پروگرام کا پرانا کلپ شیئر کیا، جس میں صحافی بشریٰ بی بی کے عدت کیس پر بات کر رہے تھے، یہ کیس بشریٰ بی بی کی عدت کے دوران ان کی شادی سے متعلق تھا۔

شہباز گل نے کہا کہ شاہ زیب خانزادہ نے یہ گندگی کی تھی اور اگر میڈیا نے اس کی مذمت کی ہوتی تو صورتحال اس حد تک نہ پہنچتی، جس کا اشارہ صحافی کیساتھ ہونے والے ہراسانی کی جانب تھا۔

بعد ازاں شاہ زیب خانزادہ نے شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل جس وقت وزیر تھے اس وقت بھی ان کے کئی جھوٹ پکڑے گئے تھے اور وہ اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں، ناقدین حقیقت کی پرواہ نہیں کرتے، چاہے وہ عمران خان کے حق میں ہوں۔

دریں اثناء وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ صحافیوں اور انکے بچوں کے نام اور اڈریس لکھتے ، پھر سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں کہ اِس کو مار دو، جیسے مزمل صاحب کے گھر کے اندر چھلانگ مار کر قتل کی دھمکیاں دی گئیں، شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہونے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے شاہزیب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ٹریس کریں گے کہ وہ کون آدمی تھا۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp