آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم چوہدری انورالحق کو بھجوا دیا ہے۔پیپلز پارٹی نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کومتبادل وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی
اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ تحریک عدم اعتماد آج تین بجے آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

