صدر مملکت آصف علی زرداری نے تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی۔
صدر نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025، پاکستان ائیر فورس ترمیمی بل 2025 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

ان بلوں کے ذریعے مسلح افواج سے متعلق مختلف قانونی شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں، ترمیم شدہ قوانین فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔
عمران خان کے دور میں بشریٰ بی بی کس طرح فیصلوں پر اثرانداز ہوتی تھیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ
ان ترامیم کے نتیجے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے آئینی و انتظامی ڈھانچے میں مزید وضاحت اور قانونی مضبوطی شامل ہو گئی ہے۔
