لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار حسان لطیف نے وکیل مقسط سلیم کے توسط سے درخواست دائر کی، درخواست میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ترمیم کے تحت استثنیٰ آئین کے دیباچہ کے خلاف ہے،ترمیم میں سپر یم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ترمیم سے عدالتی اختیارات کم کر کے عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا حکم جاری کردیا
درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت مقدمات کی آئینی عدالت منتقلی کو کالعدم قرار دے، 27 ویں آئینی ترمیم کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔
