بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کامنی کوشل (Kamini Kaushal)جمعے کے روز 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک عہد ساز مقام رکھنے والی یہ معروف فنکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے عمر رسیدگی سے جڑی مختلف بیماریوں کا سامنا کر رہی تھیں۔
خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ کامنی کوشل کا خاندان انتہائی کم پروفائل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مکمل پرائیویسی کا خواہاں ہے۔
بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلکھشنا پنڈت چل بسیں
ان کے انتقال کے ساتھ ہی بھارتی سینما کے ایک ناقابلِ فراموش دور کا خاتمہ ہو گیا، جس میں کامنی کوشل نے اپنے فن، وقار اور خاندانی اقدار کے ذریعے منفرد مقام حاصل کیا۔
قریبی ذرائع کے مطابق کامنی کوشل کی موت قدرتی وجوہات کے باعث ہوئی۔تاہم خاندان کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
کامنی کوشل نے تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں متعدد یادگار کردار نبھائے۔ ان کی رحلت پر بالی ووڈ کے فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

