سینیٹ نے آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل منظور کرلیے

senate

سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کے ساتھ ساتھ ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرتِ رائے سے منظور کرلیے ہیں۔ 

سینیٹ کا اجلاس ساڑھے 10 بجے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں شروع ہوا جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کیا۔

اس بل کی منظوری کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دیگر بل پیش کیے جو کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے بلوں کی مخالفت کی گئی۔

صدر مملکت نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

ان جماعتوں کی جانب سے بلوں کو واپس کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے منظور کے لیے ایوان سے رائے لی جس کے بعد کثرت رائے سے بل منظور کر لیے گئے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔

اسی بات کا حوالہ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ ایوان زیریں میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آرمی، نیوی، اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp