آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟ ٹرمپ کی شامی صدر سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

donald trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام کے عبوری صدر احمد الشرع کیساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ملاقات میں امریکی صدر نے احمد الشرع کو اپنے برانڈ کا پرفیوم پیش کیا۔ ٹرمپ نے پرفیوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ دنیا کا بہترین پرفیوم ہے۔ٹرمپ نے احمد الشرع اور ان کیساتھ موجود شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کو خود پرفیوم لگایا جس کے بعد پرفیوم احمد الشرع کے حوالے کر دیا۔

تارکین وطن پر سختی کرنے کیلئے صدر ٹرمپ نے ملازمین کی کتنی فوج بھرتی کی؟

پرفیوم دیتے ہوئے ٹرمپ نے شامی صدر سے کہا کہ یہ ایک پرفیوم آپ اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے ہے۔ یہ کہتے ہی ٹرمپ نے فوراً شامی صدر سے سوال کیا کہ آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟ جس پر شامی صدر نے جواب دیا کہ ’ایک‘۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔اسی دوران امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں بھی معطل کرنے کا اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp