قومی اسمبلی نے گھریلو تشدد کے تحفظ اور روک تھام بل منظور کرلیا

National Assembly

اسلام آباد، قومی اسمبلی نے بل منظور کیا جس کا مقصد گھریلو تشدد کے شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنا اور اس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

یہ بل رکن قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے ایوان میں پیش کیا تھا، بل میں متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ، قانونی کارروائی کے عمل کو آسان بنانے اور آگاہی مہمات کے ذریعے تشدد کے انسداد کے اقدامات شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس، افواج پاکستان سمیت عدلیہ سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

قانون سازوں نے اس بل کی منظوری پر زور دیا کہ یہ معاشرتی انصاف اور خواتین و بچوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم قدم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کے نفاذ سے گھریلو تشدد کے شکار افراد کو فوری مدد اور قانونی تحفظ حاصل ہوگا اور معاشرے میں شعور بڑھانے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp