گزشتہ روز بے ہوش ہونے والے بالی و وڈ سپر اسٹار گووندا(govinda) کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
#WATCH | Mumbai, Maharashtra: As actor Govinda leaves from a hospital after getting discharged, he says, “I did excessive hard work and was fatigued. Yoga-Pranayam is good. Excessive exercise is tough. I am trying to make my personality even better. I feel Yoga-Pranayam is… pic.twitter.com/Yexw1SHJur
— ANI (@ANI) November 12, 2025
اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گووندا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زیادہ ورزش کرنے کی وجہ سے وہ تھکن کا شکار ہوئے ، جس کی تصدیق ان کے ڈاکٹروں نے بھی کی ہے۔
گووندا کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا
گووندا نے بتایا کہ اچھا ہوں، زیادہ محنت کر لی تھی جس کی وجہ سے تھکن ہو گئی۔ یوگا اچھی ہے، ہیوی ایکسرسائز تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔ میں کوشش کر رہا تھا کہ اپنی شخصیت بہتر بنا سکوں مگر لگتا ہے یوگا ہی بہتر ہے۔
گووندا نے بتایا کہ ان کا بے ہوش ہونا دراصل زیادہ جسمانی مشقت اور تھکن کا نتیجہ تھا۔
گووندا کے مبینہ افیئر پر ناراض اہلیہ سنیتا آہوجا کا موقف سامنے آگیا
قبل ازیں گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے۔تاہم اب گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
