چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک وزیر دفاع نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع تاجکستان جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،پاک تاجکستان عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر بھی زوردیا گیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا پاکستان اور تاجکستان برادر ملک ہونے کے ناطے دفاعی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر ایوارڈ سے نوازا گیا
تاجک وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
قبل ازیں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے تاجک وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

