کراچی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنسی 1 پیسے کم ہو کر 280.80 روپے پر بند ہوئی، اسٹیٹ بینک کی نگرانی اور مداخلت کے بعد مارکیٹ میں استحکام قائم رہا۔
تجارتی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں یہ معمولی کمی مارکیٹ میں موجود سرمایہ کاری کے بہاؤ اور بین الاقوامی کرنسی کے اثرات کی وجہ سے ہوئی، انٹر بینک میں ڈالرکی اتار چڑھاؤ پر برآمدات اور درآمدات کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی اثر پڑتا ہے۔
2 دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی معمولی تبدیلیاں سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ تشویش کا باعث نہیں بنتیں، لیکن مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے تاکہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مارکیٹ کو متحرک رکھنے اورکرنسی کی قیمت میں توازن قائم رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً اقدامات کیے جاتے ہیں، جس کا مقصد ملکی معیشت میں استحکام برقراررکھنا ہے۔
