کابل: افغان حکام نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔
افغان حکام نے کہا ہے کہ اگر افغانستان پر حملہ کیا گیا تو اسلام آباد کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت نے واضح کر دی ہے۔
افغان حکام نے کہا کہ افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ تاہم پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔
دوسری جانب افغانستان کے ترانوں میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے۔ اور ترانوں میں پاکستان کیخلاف انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔
ذرائع کے مطابق افغان ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے کے اشعار بھی پڑھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وانا کیڈٹ کالج، پاک فوج کا کامیاب آپریشن، تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا
طالبان وزیر نور اللہ نوری نے بھی 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب کو دھمکی دی تھی۔ اور طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی بھی دھمکی دی۔
