الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس


الیکشن کمیشن نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا ہے۔

این اے 96 فیصل آباد سے 3 امیدواروں نے طلال چوہدری کے خلاف تحریری شکایات جمع کرائیں جن میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے بھائی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق طلال چوہدری پر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 187 اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیرِ مملکت کے خلاف فوری کارروائی کریں اور 3 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور انتخابی عمل کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp