محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہو گا، رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قراردیے گئے،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی،غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا،چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔
چاند، مریخ اور عطارد آج شام ایک قطار میں، منظر بغیر دوربین دکھائی دے گا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، موسم سازگار ہونے کی صورت میں چاند بہ آسانی دیکھا جا سکے گا،چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔
