ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رن بنائے ، 122 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 120 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی طرف سے خواجہ نافع 50 اور عبدلاصمد 34 رن بنا کر نمایاں رہے۔ عبدالصمد نے 13 گیندوں پر 34 رنز بنائے جبکہ کپتان عباس آفریدی نے صرف پانچ گیندوں پر 19 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان الیکس راس نے 8 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔ لیکن آخری لمحات میں پاکستان کے فیلڈرز اور بولرز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
🚨 What a match! What a thrilling finish! 🥶
Pakistan defeated Australia by just 1 run in HongKong Sixes! 🤯#HongKongSixes pic.twitter.com/CjVYJGguUx
— ICC Asia Cricket (@ICCAsiaCricket) November 9, 2025
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ شاہد عزیز نے بھی اہم موقع پر ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، جب آسٹریلیا کو جیت کے لیے دو رنز درکار تھے مگر پاکستانی بولر کی نپی تلی گیند پر رن آؤٹ کی صورت میں فتح پاکستان کے نام ہوئی۔

