شردھا کپور کو مداحوں کیلئے “انوکھا سرپرائز” کا اعلان

Shraddha Kapoor

نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے ’انوکھا سرپرائز‘ کا اعلان کیا۔

شردھا کپور نے ڈزنی یونیورس میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی۔ وہ فلم زوٹوپیا 2 کے ہندی ڈب ورژن میں مرکزی کردار جوی ہاپس کی آواز دیں گی۔ شردھا کپور کا یہ ڈزنی کی اینیمیٹڈ فیچر میں پہلی وائس ایکٹنگ ہے۔ جو ان کے فیملی انٹرٹینمنٹ میں موجودگی کو مزید وسیع کرے گا۔

اداکارہ مرکزی کردار جوی ہاپس، جو ایک پرعزم اور پر امید خرگوش پولیس آفیسر ہے، کی ہندی آواز فراہم کر رہی ہیں۔

ممبئی میں منعقد ہونے والے ڈزنی ایونٹ میں شردھا کپور اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گی۔ اور فلم کا ایک خصوصی نظارہ پیش کریں گی۔ جس میں امکان ہے کہ ہندی ٹریلر بھی شامل ہو گا جس میں ان کی آواز سنائی دے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

زوٹوپیا 2 میں جوی ہاپس اور ان کے ساتھی، کن آرٹسٹ سے پولیس آفیسر بننے والے نک وائلڈ، زوٹوپیا کے متنوع اور رنگین شہر میں واپس آتے ہیں۔ وہ نئے اسرار کو حل کریں گے، نئے چیلنجز کا سامنا کریں گے اور شہر کے انجان حصوں میں نئے کرداروں سے ملاقات کریں گے۔

اصل فلم کو تنقیدی اور تجارتی طور پر بے حد کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ جس کی کہانی میں مزاح، جذبات اور سماجی تبصرے کا عمدہ امتزاج تھا اور سیکوئل بھی اسی کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی میں دیپیکا کی آواز، اداکارہ نے ماضی میں لہجے پر ہونے والے مذاق کی دلچسپ کہانی سنا دی

زوٹوپیا 2 بھارت میں 28 نومبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔ اور یہ فلم انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں دستیاب ہو گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp