کراچی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر 3 پیسے کی کمی کے ساتھ 280 روپے 82 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ روز کے مقابلے میں روپے نے معمولی استحکام حاصل کیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں شرح تبادلہ میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری سرگرمیوں میں سست روی اور درآمدی طلب میں کمی کے باعث ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور مارکیٹ میں انتظامی اقدامات نے بھی روپے کے استحکام میں کردار ادا کیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت عالمی منڈی کے رجحانات، خام تیل کے نرخ اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں پر منحصر ہوگی۔
تجزیہ کاروں نے محتاط امید ظاہر کی ہے کہ روپے کی قدر میں بتدریج بہتری ممکن ہے اگر ترسیلاتِ زر میں اضافہ برقرار رہا۔
