پاکستان کے فاسٹ باؤلر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہو گیا جس کے بعد ان پر پانچ میچز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر عرفان جونیئر پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
عباس آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں کویت کو ہرا دیا
عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے علاوہ پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں۔
چند برس قبل عرفان جونیئر آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، وہ آسٹریلیا میں لوکل کرکٹ کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل ہوئے۔

