چشتیاں، مین بازار میں واقع تین منزلہ کمرشل عمارت میں لفٹ گرنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لفٹ اچانک فیل ہونے کے باعث زمین پر آگری، حادثے کے نتیجے میں لفٹ میں سوار نوید، اویس، احمد، شہزاد اور فاروق شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی کی حالت نازک نہیں۔
لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لی گئی
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق لفٹ میں بظاہر تکنیکی خرابی کے آثار تھے، تاہم اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس نے موقع کا جائزہ لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ عمارت کے مالک سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
