انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس کی سماعت وکلاء کی حاضری کے بعد 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
خاور مانیکا کی درخواست خارج ، عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم برقرار
واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے چند روز قبل پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا تھا۔
