اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں جدید علوم سیکھنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کی اور مزید کر رہے ہیں۔ ہمیں انسانیت کو بچانے کے لئے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ امن معاہدے پر گزشتہ ماہ دستخط ہوئے، اسرائیل غزہ امن معاہدے پر عمل کرے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
آئینی ترمیم، صوبوں اور مرکز کے پاس وسائل میں توازن کی ضرورت ہے،راناثناءاللہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کی اور مزید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فور جی ٹیکنالوجی نواز شریف کی قیادت میں متعارف کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گوگل کروم بُک ڈاکٹرز،انجینئرز اور طلبہ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، گوگل پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کروم بُک کی دستیابی موجودہ گیجٹس کی فراہمی کومزید آسان بنائے گی، نوجوان نسل کی مہارت بڑھانے میں گوگل کروم بُک کلیدی کردار ادا کرے گی۔
