اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق ملک بھر میں 17 ہزار سات پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمشین آف پاکستان نے سندھ میں پانچ ہزار 878 اور پنجاب اور اسلام آباد میں پانچ ہزار 487 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا ہے۔
اسی طرح بلوچستان میں ایک ہزار 768 پولنگ اسٹیشن اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں تین ہزار 874 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین ہوں گے۔
عام انتخابات 2018 میں ملک بھر کے 20 ہزار 789 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا (کے پی) میں 12 ہزار چھ سو 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے سات ہزار تین سو 86 پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔
سندھ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 17 ہزار سات سو 47 ہے جن میں سے پانچ ہزار سات سو 76 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ٹھہرایا گیا ہے۔
اسی طرح پنجاب میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 47 ہزار آٹھ سو 13 ہے جن میں سے پانچ ہزار چھ سو 86 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار پائے ہیں۔
بلوچستان میں کُل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد چار ہزار چار سو 20 ہے اور ایک ہزار سات سو 68 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد سات سو 97 ہے جن میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک سو 73 ہے۔