سپریم کورٹ میں اہم انتظامی تقرریاں کی گئی ہیں، سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ supreme court کے اعلامیہ کے مطابق سہیل لغاری اس وقت بطور سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل خدمات انجام دے رہے ہیں،ان کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
اس سے قبل سہیل لغاری سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، سہیل لغاری عدالتی انتظام اور ادارہ جاتی امور کے وسیع تجربے کے حامل ہیں۔
سہیل لغاری کے علاوہ فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق وہ ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، صدر زرداری
عابد رضوان عابد کو سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو مختلف برانچ رجسٹریز میں ایڈیشنل رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
