محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی، نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔
دوسری جانب کراچی karachi میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے تحت 4ہزار136 الیکٹرانک چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔
ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے، یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا سخت ترین نفاذ ،نفرت انگیز مواد کی نگرانی کیلئے اسپیشل یونٹس فعال
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
