کراچی، زرمبادلہ کی مقامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 91 پیسے کی سطح پربند ہوا۔
گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ کاروباری سیشن کے دوران روپے کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، گھریلو سلنڈر سستا
مارکیٹ ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں بہتری کے باعث روپے پر دباؤ محدود رہا۔
کرنسی ڈیلرزکا کہنا ہے کہ انٹربینک میں استحکام کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمعمولی فرق کے ساتھ 282 روپے کے قریب برقرار ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدرمیں معمولی بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ظاہر کرتی ہے، تاہم بیرونی ادائیگیوں کے شیڈول کے باعث محتاط پالیسی برقراررکھنے کی ضرورت ہے۔
