اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک دل چھو لینے والا لمحہ پیدا کردیا۔
تقریب میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر بی بی درجان جب اسٹیج پر آئیں تو وزیراعظم نے انہیں اپنی نشست پر بٹھا دیا، اس غیرمتوقع اورجذباتی لمحے پرڈاکٹر بی بی درجان آبدیدہ ہو گئیں اوروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
نوجوان طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، ان پر اربوں خرچ بھی کم ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان پاکستان کا فخر ہیں، ان ہی کے عزم و محنت سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر قوم کے بچوں پر پانچ سوارب روپے بھی خرچ کیے جائیں تو یہ کم نہیں کیونکہ یہی نونہار پاکستان کا مستقبل سنواریں گے۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ اوراعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے وزیراعظم کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔
