اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان طلبہ ہی ملک کا اصل سرمایہ ہیں، ان پراربوں روپے بھی خرچ کیے جائیں تو یہ کم ہونگے۔

شہبازشریف نے پرائم منسٹرلیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے چوتھے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ہونہارطلبہ ان کے والدین اوراساتذہ کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور قابلیت پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔

آزاد کشمیر میں حکومت سازی ، صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
انہوں کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ مکمل میرٹ پرتقسیم کیے جا رہے ہیں، نوجوانوں کی کامیابی ان کے اساتذہ اوروالدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، لیپ ٹاپ اسکیم 2011 میں شروع کی گئی تھی اور اب تک لاکھوں طلبا اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اس قوم کے حقیقی معمار ہیں، جنہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، آج کا دور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے اور پاکستان کو اس شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنا ہے۔
لیپ ٹاپ پراشتہاری لوگو کی بجائے ان بچوں کی تصاویرلگائی جائیں جو یہ لیپ ٹاپ لے کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

سعودی عرب اے آئی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے مواقع دینے کی پیشکش کی ہے۔
سعودی عرب پاکستانی افرادی قوت کو بھی مفت اے آئی ٹریننگ فراہم کرے گا، شہدا کی قربانیاں ملک و قوم کیلئے قابل قدر ہیں اور حکومت نوجوان نسل کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔
