نئی دہلی: بھارت کی ریاست کرناٹکا کے ایک نجی بینک میں وائی فائی آئی ڈی “پاکستان زندہ باد” کے نام سے تبدیل ہونے پر انتظامیہ میں بھگڈر مچ گئی۔
بھارت پاکستان کے نام سے ہی اتنا خوفزدہ ہو گیا ہے کہ پاکستان کا نام نظر آتے ہی کھلبلی مچ جاتی ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو کے ایک نجی بینک میں انتظامیہ کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب بینک کی وائی فائی آئی ڈی “پاکستان زندہ باد” کے نام سے تبدیل ہو گئی۔
بھارتی شہری نے بنگلورو کے ایک نجی بینک میں مشتبہ وائی فائی آئی ڈی دیکھنے کے بعد پولیس کو رپورٹ کر دی۔ جس کے بعد پولیس فوراً بینک پہنچی اور بینک انتظامیہ سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔
بینک انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک کے وائی فائی میں مرمت کے لیے ایک مقامی ٹیکنیشن کی خدمات وصول کی گئی تھیں۔ جس کے بعد وائی فائی کا نام تبدیل ہو گیا۔
پولیس نے ٹیکنیشن کی کھوج شروع کر دی۔ تاہم ٹیکنیشن اپنا کام ختم کر کے بینک سے جا چکا تھا اور اس کا نمبر بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان نے جمیکا میں تباہی مچا دی
شہر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لیکن پولیس تاحال ٹیکنیشن کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔
