خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل منعقد ہوں گے ، جس کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایک نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خرم ذیشان کو سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری
واضح رہے آج سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے شبلی فراز کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
