بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے مذموم سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔
بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آ گئی ہے، بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس social media accounts خطے میں عدم استحکام کیلئے دہشت گردوں کے زہریلے بیانیے کے فروغ میں مصروف ہیں۔
افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام ، پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹ پھیلانے کی مذموم سازش کا راز فاش ہو گیا ہے، ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے میڈیا ونگ ”اوسینٹ ٹی وی“ کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا۔
ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ فوجیوں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی، جھوٹے دعوے کے برعکس پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا۔
فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس کا دعویٰ من گھڑت اور مربوط ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس سے منسلک پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے منظم مہم چلانے کی کوشش کی۔
پاک افغان مذاکرات طالبان ہٹ دھرمی کے باعث بےنتیجہ ختم ہوئے،وزیردفاع
واضح رہے کہ بھارتی پروپیگنڈا مشینری تخریب کار مودی کی ایماء پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے میں مصروف عمل ہے۔
