بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمیں ہر وقت جنگ جیسے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ سرحد پر کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اُنہوں نے نئی دہلی میں خطاب میں کہا کہ مئی کے بعد صورتِ حال غیر یقینی ہے، اس لیے فوج کو پوری طرح چوکس رہنا ہوگا۔
راج ناتھ نے کہا کہ آپریشن سندور سے سبق لیا جانا چاہیے اور یہ ایک اہم کیس اسٹڈی ہے پاکستان نے دس مئی کو بھارت کی اشتعال انگیزی کا سخت جواب دیا تھا۔
اُن کے مطابق اس واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سرحدی صورتحال جلد بدل سکتی ہے، اس لیے حکمتِ عملی پر دوبارہ غور لازم ہے۔
رافیل طیاروں کی نئی ڈیل اور پاکستانی پائلٹس کی تربیت کی خبروں پر بھارت تلملا اٹھا
انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں بھارت نے ملکی ساخت کے جنگی نظاموں جیسے اکاش میزائل، برہماس میزائل اور اکاش تِیر ایئر ڈیفنس کنٹرول سسٹم کا موثر استعمال دکھایا۔
