واشنگٹن: امریکا نے منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر پر پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کر دیئے۔
امریکا نے اپنے شہریوں کو کولمبیا کے صدر کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے بھی روک دیا۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر پر پابندی کا یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف امریکی عزم کا حصہ ہے۔
حکام نے کہا کہ کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو نے نہ صرف اپنے ملک میں منشیات فروشوں کو حوصلہ دیا۔ بلکہ انہوں نے شمالی امریکہ تک بھی منشیات کی ترسیل کی اجازت دی۔
دوسری جانب کولمبیا کے صدر نے امریکا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں۔ اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر شمالی کوریا کا رہنما چاہے تو میں ملاقات کیلئے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
کولمبیا کی حکومت نے امریکی فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ یہ سیاسی نوعیت اور کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔
