وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ecc)کااجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی، وزیر منصوبہ بندی، وفاقی سیکریٹریزاور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے 45کروڑ59لاکھ روپے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کیلئےبھی 2ارب 50کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ۔
سیلاب کے باجود مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر، شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی، وزیر خزانہ
ای سی سی کو بریفنگ دی گئی کہ ستمبر 2025 میں مہنگائی 5.6 فیصد تک جاپہنچی، خوردنی تیل، گھی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،رمضان پرائس اسٹیبلائزیشن پلان کی تیاری جاری ہے۔
مسابقتی کمیشن کو خوردنی تیل و گھی میں ممکنہ گٹھ جوڑ کی تحقیقات کا ٹاسک دیدیا گیا،وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کیلئے تمام سفارشات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ ای سی سی نے پری شپمنٹ انسپکشن فریم ورک میں بہتری کی منظوری دی،گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں ترامیم پر مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی۔
مہنگائی کی شرح میں اضافہ، مرغی اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے
ای سی سی اجلاس میں وزارتِ دفاع کے2 ٹی ایس جیز کی منظوری دی گئی،میرین سائنس پارک اور ایف ڈبلیو او ادائیگی کے لیے فنڈز مختص کئے گئے ۔
رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹراسپئیر پارٹس کیلئے21.5 ملین کی منظوری دی گئی،اجلاس میں مختلف منصوبوں کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
