پنجاب بھر میں دفعہ 144(section 144) میں یکم نومبر تک مزید توسیع کی منظوری دے دی گئی ۔
محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا،صوبائی وزیروچیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں توسیع، جلسے جلوسوں اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
کابینہ کمیٹی نے امن و عامہ کی فضاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔اسلام امن کا دین ہے،انتہا پسندی کی کسی صورت اجازت نہیں۔
یاد رہے 18 اکتوبر کو بھی دفعہ 144 میں توسیع کی گئی تھی۔
