پھول نگر میں شہری کو نورجہاں کا اونچی آواز میں گانا سننا مہنگا پڑ گیا۔
ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں پولیس نے دکان میں اونچی آواز میں ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا سننے پر دکاندار کو گرفتار کرکے پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب آفس حملے کا مقدمہ خارج
تھانہ صدر پتوکی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پھول نگر کے ایک بازار میں دکاندار اپنی دکان میں بلند آواز میں مرحوم گلوکارہ نورجہاں کا گانا ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں اونچی آواز میں چلا رہا ہے۔
دکاندار کے اس عمل سے شہریوں اور راہ گیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس شکایت پر موقع پر پہنچ گئی اور دکاندار کو ساؤنڈ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔
رکشہ ڈرائیور کو نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانا مہنگا پڑ گیا، مقدمہ درج
یاد رہے کہ کچھ روز قبل اوکاڑہ میں پولیس نے معروف گلوکارہ نصیبو لال کا گانا بجانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔