وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر تجارت و صنعت نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ، وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، بھائی نواز شریف سے ملاقات
وزیراعظم نے اہم شراکت دار اور بااثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کی تعریف کی اور علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کیلئے قطر کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ توانائی، زراعت، غذائی تحفظ ، آئی ٹی اور شعبہ سیاحت میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، قطر کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
