بوداپیسٹ، ہنگری نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا سے نیوکلیئر ایندھن خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہنگری کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ نیوکلیئر فیول کی خریداری کے لیے جلد ہی امریکی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ کے مطابق ہنگری کا مقصد توانائی کے شعبے میں متبادل ذرائع حاصل کرنا اور ایندھن کی سپلائی کو متنوع بنانا ہے تاکہ ملک کا انحصار کسی ایک ملک پر نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سے نیوکلیئرایندھن کی خریداری ہنگری کے توانائی سیکیورٹی پلان کا اہم حصہ ہے، حکومت اس منصوبے کے تکنیکی اورمالی پہلوؤں پرمتعلقہ امریکی حکام سے جلد بات چیت کرے گی۔
وائٹ ہاؤس کے سیکیورٹی گیٹ سے گاڑی ٹکرا دی گئی، ڈرائیور گرفتار
ہنگری کے پاس اس وقت روسی ایندھن سے چلنے والے جوہری پلانٹس موجود ہیں، جن کیلئے متبادل ذرائع کی تلاش جاری ہے۔
